نالے میں گرنے والی خاتون فوت

   

ممبئی ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون جو او شیوارہ کے علاقہ میں ایک کھلے نالے میں گر گئی تھی ، آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ اطلاعات کے مطابق 19 سالہ کومل جے رام منڈل اوشیوارہ میں میگا مال کے قریب واقع آدرش نگر کے ایک کھ لے نالے میں منگل کی شب گر گئی تھی ۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے اسے تلاش کرنا شروع کیا اور سات گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد اسے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے اور فوری قریبی شتابدی ہاسپٹل کو منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔