حیدرآباد۔ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن لوک سبھا نامانا گیشور راو کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سمن جاری کیا۔اس سمن میں ای ڈی نے ان کو ہدایت دی کہ وہ 25 جون کو اس کے سامنے حاضر ہوں۔بینک کے قرض کی منتقلی کے معاملہ میں مرکزی ادارہ نے یہ سمن رکن پارلیمنٹ کو جاری کیا ہے ۔ان کی کمپنی کے ڈائرکٹر کے مکانات کی حال ہی میں ای ڈی نے تلاشی لی تھی۔اس تلاشی میں دستاویزات وغیرہ ضبط کرلئے گئے تھے ۔