نامراد عاشق کی ہراسانی سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے نامراد عاشق کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پاونی جو گھٹکیسر علاقہ کے ساکن شخص جگن کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پیشہ سے سیلز گرلز تھی جو بگ بازار میں کام کرتی تھی ۔ گذشتہ چند عرصہ سے ایک شیوا نامی لڑکا اس لڑکی کو پریشان کر رہا تھا ۔ لڑکی سے محبت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے لڑکی پر محبت کا اقرار کرنے اور محبت کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور اس لڑکی کو ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔