نامراد عاشق کی ہراسانی کا شکار لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) نامراد عاشق کی ہراسانیوں سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ لڑکی کماری ٹی شروتی نے خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی جو عطاپور علاقہ کے ساکن وشنوپرساد کی بیٹی تھی ۔ 6 ماہ قبل یہ لڑکی مہدی پٹنم سے عطاپور منتقل ہوگئی تھی ۔ اس لڑکی کے مقام بدلنے کے پیچھے بھی اس کا نامراد عاشق پرمود ہی تھا جو اس لڑکی کو محبت کے بہانے ہراساں کر رہا تھا اور زبردستی محبت کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ اس بات سے تنگ آکر شروتی مہدی پٹنم سے عطاپور کے علاقہ منتقل ہوگئی تھی ۔ گذشتہ روز اس نے شروتی کا پتہ حاصل کرتے ہوئے عطاپور اسکے مکان پہونچا اور اسے فون کرنے پر باہر آنے کیلئے کہا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔