محبوبہ کا منگیتر اور سہیلی کے نام فرضی ہراسانی، سائبر آباد کرائم رچہ کنڈہ کی کارروائی
حیدرآباد۔ ایک طرفہ محبت کا دعویدار نامراد عاشق پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنی محبوبہ کی شادی کو رکوانے کی لاکھ کوشش کی ۔ کبھی محبوبہ کے منگیتر کی محبوبہ بن گیا تھا تو کبھی محبوبہ کی سہیلی بن گیا لیکن اس کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ وہ گرفتار کرلیا گیا۔ سائبر کرائم پولیس راچہ کنڈہ نے ایک کارروائی کے دوران 24 سالہ وی شیوا کار عرف نانی ساکن ناگرکرنول کو گرفتار کرلیا جو ریسٹورنٹ چلاتا تھا۔ کمار نے ڈسمبر2020 میں سنیاپ چیاٹ پر متاثرہ لڑکی کا پروفائیل دیکھا اور اس سے دوستی کی درخواست کی۔ لڑکی نے اس کی درخواست کو قبول کرلیا اور دونوں میں چیاٹنگ جاری تھی۔ چند روز گذرنے کے بعد کمار نے لڑکی کا واٹس ایپ نمبر حاصل کیا اور دونوں پرسنل چیاٹنگ میں مصروف ہوگئے۔ ڈسمبر کے مہینہ میں کمار حیدرآباد آیا اور دونوں کی ملاقات اپل کے میٹرو اسٹیشن میں ہوئی اس دوران دونوں نے تصویر کشی کی۔ کمار نے لڑکی کے ساتھ لی گئی تصاویر کو محفوظ کرلیا اور فوری محبت کی پیشکش کردی۔ لڑکی نے اس کی پیشکش کو انکار کردیا اور بتایا کہ اس کی شادی کسی اور شخص سے طئے ہوچکی ہے۔ لڑکی نے اپنے منگیتر کا فون نمبر بھی کمار کو دیا۔ کمار نے چند روز خاموشی کے بعد اپریل میں ایک نمبر حاصل کیا اور اس پر واٹس ایپ تیار کرتے ہوئے خود کو لڑکی ظاہر کیا اور اپنی محبوبہ سے چیاٹنگ کرنے لگا۔ خود کو منگیتر کی سابقہ محبوبہ بتاکر لڑکی کو اس کے خلاف تیار کرنے کی کوشش کی اور لڑکی کو بتایا کہ اس کا منگیتر اس سے جسمانی وابستگی رکھتا ہے۔ اس کے چند روز بعد دوبارہ اس لڑکی کے منگیتر سے چیاٹنگ شروع کی اور اپنے آپ کو لڑکی کی پڑوسی بتایا اور کہا کہ تم جس سے شادی کرنا چاہتے ہو وہ لڑکی ٹھیک نہیں ہے اس کا عاشق ہے۔ پھر اس نے میٹرو اسٹیشن کی تصاویر لڑکے کو روانہ کردی۔ اس دوران شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کمار کو گرفتار کرلیا۔