نامزدگیوں کی قطعیت کے بعد شکایات میں اضافہ کا اندیشہ

   

انتخابی قواعد پر سختی سے عمل کریں، متعلقہ عہدیداروں کو کلکٹر محبوب نگر کی ہدایت
محبوب نگر /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایف ٹی ، ایس ایس ٹی ، وی ایس ٹی ٹیموں کے علاوہ سی ویزل ٹیموں کو تیز رفتاری کے ساتھ کام آگے بڑھانا ہوگا ۔ نامزدگیوں کی قطعیت کے بعد شکایات میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ لہذا ساری ٹیمیں حرکت میں آجائیں اور تیزی کے ساتھ اپنا کام کریں ۔ ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر روی نائیک نے متذکرہ ٹیموں کے ساتھ انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ بلڈنگ کامپلکس میں الیکشن کے قوانین پر عمل آوری و دیگر نکات پر میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، شراب اور رقومات کی غیر مجاز منتقلی کے انسداد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق مذکورہ بالا ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ سی ویزل ایپ 1950 پر کال کے ذریعہ انتخابات سے متعلق شکایات موصول ہوں گے ۔ اس کیلئے مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ سی ویزل 1950 کال سنٹر کے تمام ملازمین کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض بحسن و خوبی انجام دیں ۔ کسی بھی صورت میں غیر حاضر نہ رہیں اور نہ ان کی جگہ پر کسی دوسرے کو کام کا موقع دیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جی پی ایس ٹریک سسٹم سے معلوم ہوجائے گا کہ ٹیمیں کہاں کام کر رہی ہیں ۔ اجلاس میں انٹیگریٹیڈ سیل نوڈل آفیسر ستیہ نارائنا ( ڈی ایف او ) ضلع قبائلی بہبود آفیسر چترونائک ضلع انفارمیٹکس آفیسر ستیہ نارائن مورتی و دیگر شریک تھے ۔