نامزد چیف منسٹر اتیشی کی 21 ستمبرکو حلف برداری متوقع

   

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے صدر دروپدی مرمو کو بھیجے گئے خط میں 21 ستمبر کو نامزد وزیر اعلیٰ اتیشی کی حلف برداری کی تاریخ تجویز کی ہے۔ ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کا استعفیٰ بھی صدر مرمو کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی مقننہ پارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کیلئے کوئی تاریخ تجویز نہیں کی ہے۔ کجریوال نے منگل کو اپنا استعفیٰ لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا تھا اور اتیشی نے قومی دارالحکومت میں نئی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔کجریوال کی گرفتاری کے بعد سے اتیشی بحیثیت وزیر کافی سرگرم رہیں اور انہوں نے پارٹی کا موقف اچھی طرح پیش کیا۔