نامعلوم افراد سے چندہ اکٹھاکر کے باہر بھیجنے والے 3 سوڈانی گرفتار

   

ریاض : سعودی عرب کے علاقے دمام میں پولیس نے سوڈانی شہریت رکھنے والے ان تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے, جنہوں نے نامعلوم ذرائع سے رقم اکھٹے کرکے بنک اکاؤنٹ کے ذریعہ باہر بھیج ی تھی۔پولیس نے ان کے گھر سے 780 ہزار ریال بھی قبضہ میں لے لئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مجرموں کو گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔