نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اینکر ہلاک

,

   

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف خاتون ٹی وی اینکر ہلاک ہوگئی۔صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق اینکر پرسن ملالہ میوند کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے روانہ ہو رہی تھی۔اس واقعہ کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کی ذمہ داری داعش سے ملحقہ ایک گروپ نے قبول کی تھی۔ملالہ میوند ٹی وی اور ریڈیو پر پروگرام کرنے کے علاوہ خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی تھیں۔گزشتہ ماہ کے دوران افغانستان میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افغان صحافیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ آزادی صحافت کیلئے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے مطابق افغانستان صحافیوں کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے۔