نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد کل رات مکان میں داخل ہوئے اور 30 سالہ پروین کمار کا قتل کردیا ۔ سی پی او کالونی میں پروین اپنی والدہ کے ہمراہ رہتا تھا جو سلپ ویل کمپنی میں سیلز ایگزیکٹیو بتایا گیا ہے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق سائی گائتری نگر کے ایک اپارٹمنٹ واقع مکان میں وہ کل رات موجود تھا کہ چند نامعلوم افراد مکان میں داخل ہوئے اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔