حیدرآباد : ڈنڈیگل کے علاقہ میں ایک خاتون کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ خاتون ناگرانی کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس خاتون کے افراد خاندان ان کے مکان پہونچے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریشا نامی خاتون جو ناگرانی کی چھوٹی بہن ہے، اس نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ تین ماہ قبل یہ خاندان روزگار کی تلاش میں کاماریڈی شہر منتقل ہوگیا تھا۔ شکایت گزار خاتون کو پٹرول پمپ پر ملازمت مل گئی تھی اور وہ پمپ کے قریب رہنے لگی۔ اس کی بہن مقتولہ ناگ رانی شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ کل رات تمام افراد رات کے کھانے پر ناگرانی کا انتظار کررہے تھے جس کے انتظار کے بعد وہ آٹو میں مکان پہونچے تو اس بات کا علم ہوا۔ پولیس ڈنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔