نامعلوم سارق وجئے نگر کالونی سے خاتون ٹیچر کی ایکٹیوا لیکر فرار

   

حیدرآباد۔/3 ڈسمبر،( سیاست نیوز) ہمایوں نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم سارق نے ایک موٹر سیکل کا سرقہ کرلیا۔ بتایا جاتاہے کہ یہ واقعہ وجئے نگر کالونی میں اسوقت پیش آیا جب ایک سارق نے خانگی اسکول کی خاتون ٹیچر کی ایکٹیوا موٹر سیکل لے کر فرار ہوگیا۔ ہمایوں نگر پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے سارق کی تصویر حاصل کرلی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔