نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ بی ومشی چاری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور باٹا سنگارام میں مقیم تھا ۔ وہ /29 جنوری کی شب باٹا سنگارام علاقے سے موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ اسے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں ومشی چاری شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ پولیس عبداللہ پورمیٹ نے اس سلسلہ میں موٹر سائیکل سوار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔