نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہرن ہلاک

   

شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہرن ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح پدا شاہ پور کے قریب کسی نامعلوم مقام سے ہرن سڑک پر آگئی اور اتفاقی طور پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی جس کو مقامی افراد کی مدد سے پالما کول کے دواخانہ منتقل کر کے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی۔ پالماکول کے دواخانہ سے ہرن کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی ہرن فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردیا ہے ۔۔