حیدرآباد26نومبر(یواین آئی)ہاسٹل میں نامناسب غذا کی فراہمی کے سبب علیل طالبہ شیلجہ جس کی کل شہرحیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی کی نعش ا س کے آبائی گاوں لائی گئی۔ آصف آباد ضلع کے آشرم اسکول وانکیڈی میں نامناسب غذا سے دیگر طالبات کے ساتھ شیلجہ بھی علیل ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ اس کی نعش منگل کی صبح دھابا گاؤں لائی گئی جہاں اس کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں۔ شیلجہ کو دیگر چار طالبات کیساتھ چند دن قبل صحت خراب ہونے پر منچریال کے خانگی ہاسپٹل لایا گیاتاہم بعد میں بہتر علاج کیلئے نمس حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔
شیلجہ ان 63 طالبات میں سے ایک تھی جو ہاسٹل میں نامناسب غذا کے سبب متاثر ہوئی تھیں۔ اس کی لاش کی آبائی گاوں منتقلی کے موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھاگیا۔ا س واقعہ سے گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔