حیدرآباد :۔ نامور ادیبہ نفیسہ خان کی کتاب ’’ مصرفِ بینائی ‘‘ کی رسم اجرا بدست جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست 21 فروری بروز اتوار 7 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پروفیسر فاطمہ پروین سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ، پروفیسر ایس اے شکور صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ، ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، ڈاکٹر اسلم فاروقی اسوسی ایٹ پروفیسر این ٹی آر ویمنس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر نفیسہ خان کے تخلیقی سفر پر اظہار خیال کریں گے ۔ اس پروگرام میں نامور ادیبہ نفیسہ خان کو روزنامہ سیاست کی جانب سے مومنٹو بھی دیا جائے گا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر فاروق شکیل کی صدارت میں مشاعرہ ہوگا ۔ جس میں ڈاکٹر محسن جلگانوی ، جناب آغا سروش ، جناب سردار سلیم ، جناب فرید سحر ، جناب محبوب خان اصغر ، جناب سردار اثر ، محترمہ تسنیم جوہر ، جناب وحید پاشاہ قادری اور جناب لطیف الدین لطیف اپنا کلام پیش کریں گے ۔ کنوینر محبوب خان اصغر نے تمام ادب دوست خواتین و حضرات سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔