اسٹرسبرگ ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نامور فرانسی کارٹونسٹ اور مصنف ٹومی یونگیریر کا آج انتقال ہوگیا ۔ وہ 87 سال کے تھے ۔ وہ تاحیات کارکن تھے جنہوں نے ویتنام جنگ میں نسلی تصادم کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔ انہوں نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخاب پر بھی احتجاج کیا تھا ۔ ان کے سابق مشیر نے بتایا کہ ٹومی یونگیریر نے ایرلینڈ میں آخری سانس لی ۔ رات کے وقت ان کا انتقال ہوا ۔ ان کی اہلیہ نے مجھے آج صبح فون کیا اور اس کی اطلاع دی ۔ وہ اپنی دختر کے گھر میں مقیم تھے ۔۔