حیدرآباد۔ نامور گلوکارہ کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ تیار کرتے ہوئے ہراساں کرنے اور دھوکہ دینے والے ایک شخص کو سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 22 سالہ اے چیتنیہ عرف چٹو ساکن اننت پور کو گلوکارہ کی شکایت پر تحقیقات کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔چٹو مختلف فیس بک آئی ڈی کے ذریعہ اکاؤنٹس تیار کرتے ہوئے اس معروف گلوکارہ کی شخصیت کو متاثر کررہا تھا اور خود کو گلوکارہ کا منیجر ظاہر کرتے ہوئے رقم بٹور رہا تھا۔ پروگرامس میں شرکت اور شوز کے انعقاد کے نام پر رقم حاصل کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ چیتنہ عرف چٹو فلموں میں گانا گانے کا موقع تلاش کررہا تھا۔ اننت پور سے حیدرآباد آنے کے بعد اس نے اپنے گانے مختلف سائیٹس پر لوڈ کیا تھا ۔