نامپلی اسٹیشن کے احاطہ میں دو افراد پر پولیس کی فائرنگ

,

   

ایک زخمی ۔تلاشی مہم کے دوران پولیس پر کلہاڑی سے حملہ اور پتھراؤ کا شاخسانہ ۔دونوں گرفتار

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سٹی پولیس نے جرائم پر قابو پانے کیلئے خطرناک طریقہ کار اختیار کرلیا ہے ۔ گذشتہ واقعات میں ہوائی فائرنگ کرنے والی پولیس نے کل رات مشتبہ افراد پر راست گولی چلادی ۔ نامپلی ریلوے اسٹیشن احاطہ میں کل رات پیش آئے اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ سٹی پولیس کے اقدام پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں تو وہیں دوسری طرف جرائم پیشہ افراد کیلئے یہ ایک سخت پیغام بھی ہے ۔ بتایا گیا کہ کل رات پولیس نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب تلاشی میں مصروف تھی ۔ شہر میں جرائم کے مقامات کی نشاندہی کے بعد پولیس ان پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ کل رات پولیس پولیس ریلوے اسٹیشن پہونچی جہاں دو مشتبہ افراد کو دیکھنے کے بعد ان سے پوچھ تاچھ کی کوشش کی گئی ۔ اس دوران ایک ملزم نے کلہاڑی سے پولیس پر حملہ کی کوشش کی اور دوسرے نے پتھراؤ شروع کردیا ۔ پولیس کی ٹیم نے جن میں مصلح اہلکار بھی تھے ان ملزمین کو خود سپرد ہونے کا مشورہ دیا لیکن اس دوران ایک ملزم کلہاڑی سے پولیس پر ٹوٹ پڑا ۔ حالات کو بگڑتا دیکھ کر پولیس ان پر فائرنگ کردی ۔ ایک کے پیر میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اس واقعہ پر سٹی پولیس نے کہا کہ حفاظت خود اختیاری کے تحت ملزمین پر گولی چلائی گئی ۔ ایک کے پیر میں گولی لگی اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جو پولیس پر پتھراؤ کر رہا تھا ۔ پولیس نے بعد ازاں مفرور کو بھی دبوچ لیا اور ان کی شناخت ظاہر کردی ۔ پولیس فائرنگ میں زخمی 19 سالہ راجو افضل ساگر مانگوڑ بستی کا ساکن ہے جبکہ دوسرا جو پکڑا گیا اس کی شناخت 19 سالہ خواجہ کی حیثیت سے کرلی گئی جو حبیب نگر کا ساکن ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں اسٹیشن کے قریب سرقہ و رہزنی کی وارداتیں انجام دیا کرتے ہیں ۔ حالت نیند میں فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کے قبضہ سے رقم چھین لیا کرتے ہیں اور کل رات نمائش میدان کے قریب ایک شخص سے چار سو روپئے سرقہ کیا تھا ۔ ع