نامپلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے نوجوان کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نامپلی ریلوے اسٹیشن پر تلنگانہ اکسپریس کی ایک بوگی میں ایک نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ بلونت سنگھ ساکن سرور نگر دہلی سے حیدرآباد لوٹا تھا اور خرابی صحت کے نتیجہ میں اس کی موت بوگی میں ہی ہوگئی۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس نوجوان کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 50 سالہ گوپال راؤ جو پیشہ سے مزدور ہے اور ملا پور ناچارم کا ساکن ہے آج ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔