نامپلی لفٹ حادثہ میں زخمی لڑکے کی علاج کے دوران موت

   

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) نامپلی لفٹ حادثہ میں زخمی لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دل اور دماغ تک آکسیجن کی کمی اور جسم کے دیگر اعضاء متاثر ہونے کے سبب بچہ فوت ہوگیا۔ ارنو جس کی عمر 6 سال بتائی گئی ہے، کل لفٹ میں پھنس گیا تھا۔ ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچہ کو بڑی مشقت کے بعد لفٹ سے باہر نکالا جو شدید طور پر متاثر ہوگیا تھا۔ ایمبولنس کے عملہ نے بچہ کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کیلئے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ع