حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) سابق وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے نامپلی میں حیدرآباد میٹرو ریل کے ملٹی لیول پارکنگ پراجکٹ کی تعمیر میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کے ٹی آر نے ملٹی لیول پارکنگ پراجکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملٹی لیول کار پارکنگ پراجکٹ کا 2016-17 میں نامپلی میٹرو اسٹیشن کے قریب آغاز ہوا تھا۔ بعض معاملات میں تاخیر کے بعد اس بات کی خوشی ہے کہ پراجکٹ کا کام جاری ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ کانگریس حکومت کام میں تیزی پیدا کرے گی اور اہم مقامات پر اس طرح کے ملٹی لیول کار پارکنگ کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کمرشیل سنٹر کے قیام کی امید ظاہر کی۔ واضح رہے کہ 15 منزلہ ملٹی لیول کار پارکنگ حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجکٹ ہے۔1