نامپلی میں موٹر کار اچانک شعلہ پوش، علاقہ میں سنسنی

   

حیدرآباد۔21۔ مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ نامپلی اسٹیشن روڈ پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک چلتی کار میں آگ لگنے کے باعث گاڑی شعلہ پوش ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جوگی پیٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی محمد عمر اور محمد عزیز شہر حیدرآباد کو شادی کی شاپنگ کے لئے آئے تھے اور نامپلی اسٹیشن روڈ پر واقع اے پی فرنیچر شاپ سے گزر رہے تھے کہ کار کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے کار کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ کار میں سوار دونوں افراد نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار سے فوری طور پر نکل گئے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ایک فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور اندرون ایک گھنٹہ آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا جاتا ہے شدید گرمی اور شارٹ سرکٹ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ ب