نامپلی کے فرنیچر شوروم میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ روبوٹ کا استعمال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نامپلی میں فرنیچر کے شوروم اور گودام میں لگی آگ کو بجھانے اور بچاؤ کاری کاموں کے لیے ایک ایڈوانسڈ ’ فائر فائٹنگ روبوٹ ‘ کا استعمال کیا گیا ۔ عموماً بڑی آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹرس آگ کے شعلوں اور گھنے دھویں کے باعث متاثرہ بلڈنگ ؍ علاقہ میں داخل نہیں ہوپاتے ہیں اس طرح کی صورتحال میں فائر فائٹنگ روبوٹ بلڈنگ میں داخل ہونے آگ کے شعلوں کو بجھانے اور اندر پھنسے ہوئے متاثرین کو مدد فراہم کرنے میں مفید اور کار آمد ہوتا ہے ۔ اسے باہر سے وائر لیس طور پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ یہ روبوٹ ایک ویڈیو کیمرہ سے اندر کی صورتحال کو ریکارڈ کرتا ہے اور باہر والوں کو اس کے فوٹیج بھیجنا ہے ۔ اس طرح کے روبوٹس کو خطرے والی انڈسٹریز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ جیسے آئیل ریفائنریز اور کیمیکل پلانٹس جہاں بہت زیادہ درجہ حرارت اور زہریلی گیسیس موجود ہوتی ہیں اور دھماکے ہوتے ہیں ۔ ان میں واٹر اسپرئینگ اور اسموک ایکسٹرئیکشن ڈیوائسیس کے علاوہ سینسرس بھی لگائے جانے ہیں ۔ آگ لگنے والے علاقہ میں داخل ہونے اور شعلوں کو بجھانے کے علاوہ یہ روبوٹ رکاوٹوں اور دھویں کو بھی دور کرتا ہے ۔۔ A