مسلمان اس ملک کے شہری ہیں اور اُنھیں بھی دیگر شہریوں کی طرح تمام حقوق حاصل ہیں:دلیپ گھوش
کلکتہ : ترنمول کانگریس پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ بی جے پی مذہبی بنیادوں پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتی ہے اوراگر بنگال میں بی جے پی کی قیادت حکومت بنتی ہے مسلمانوں کو یکساں حقوق اور مواقع دئیے جائیں گے ۔مشرقی مدنی پور ضلع میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ کانگریس ، سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس نے مسلمانوںکو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے اور مسلمانوں کو حقوق نہیں دئے گئے ۔اس کی وجہ سے بنگال کے مسلمان سب سے زیادہ ناخواندگی ، بے روزگاری اور غربت کے شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اسکیموں میں مذہبی بنیادپر کوئی تفریق نہیں کیا جاتا ہے ۔ ہم کسی شخص کی حیثیت ، اس کی سیاسی وابستگی وغیرہ کو دیکھ کر مختلف پالیسیوں پر عمل نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مختلف اسکیموں کے ساتھ بنگال میں مسلمانوں نے فائدہ اٹھایا۔ اس میں کوئی امتیاز نہیں ہے ، جیسا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت کرتی ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مسلمان اس ملک شہری ہیں اور انہیں وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو ملک کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں ۔ماضی میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش مسلمانوں بالخصوص بنگلہ دیش سے مبینہ طور پر ہونے والی دراندازیوں پر سخت بیانات دیتے رہے ہیں ۔بنگال میں 30فیصد کے قریب مسلمانوں کی آبادی ہے اور 294سیٹوں میں سے نصف سیٹوں پر مسلم ووٹ فیصلہ کن پوزیشن میں ہے ۔ایسے میں دلیپ گھوش کا یہ بیان بہت ہی اہم ۔پنچایت انتخابات کے دوران بی جے پی نے بڑے پیمانوں پر مسلمانوں کوٹکٹ دیا تھا۔گھوش نے الزام لگایا کہ بنگال میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتیں خواہ وہ سی پی آئی (ایم) کی زیرقیادت بائیں بازو کی حکومت ہو یا کانگریس اور ترنمول کانگریس ان سب نے مسلمانوں کو ناخواندہ ، بے روزگار اور غریب بناکر صرف ر ووٹ بینک کے طور استعمال کیا ہے ۔ممتا بنرجی کی سربراہی میں لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت نے ریاست میں آئمہ کو دو ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ہندو ناراض تھے ۔اس کا احساس ہونے کے بعدممتا حکومت نے پوجاریوں کو ایک ہزاردینے کا اعلان کیا۔ یہ امتیازی سلوک کیوں؟ گزشتہ ہفتے بنگال کے دورے کے دوران امیت شاہ نے کہا تھاکہ بنگال میں بی جے پی 200سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔گھوش نے کہا کہ ہم اس ہدف کو مکمل کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ بی جے پی کے ریاست کے تمام طبقات ہیں ۔
