نانا پتولے مہاراشٹرا کانگریس کے نئے صدر مقررکئے گئے

   

نئی دہلی ۔ کانگریس نے آج سینئر لیڈر نانا پتولے کو پارٹی کی مہاراشٹرا یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے ۔ پتولے ‘ بالا صاحب تھوراٹ کے جانشین ہونگے ۔ پتولے بھنڈارا ضلع میںسکولی کے رکن اسمبلی ہیں اور انہوں نے کل ہی مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس صدر نے نانا پتولے کو مہاراشٹرا پردیش کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا ہے ۔