ناندیڑکی مسجد وزیرآباد کے قبرستان کی دیوار کے پاس بیانرس لگانے کا پوائنٹ منسوخ کرنے کیلئے نمائندگی

   

ناندیڑ : مسجد وزیرآباد کے قبرستان کے دیوار کے پاس بیانرس لگانے کیلئے کارپوریشن نے دو پوائنٹ مختص کئے اس کے خلاف مسجد وزیرآباد کمیٹی کے ذمہ د اران و مصلیان پر مشتمل وفد نے آج کمشنر سے ملاقات کی۔ عبدالستار عارف نے بتایا کہ ماضی میں بھی مسجد کی دیوار کے پاس بیانرس لگانے پر حالات بگڑے تھے اورلاٹھی چارج بھی ہوا تھا۔اسلئے اس جگہ پر بیانرس نہ لگائیں۔ مسجد وزیرآباد کی جگہ ذاتی ملکیت ہے جو اوقاف کو مصلیان کمیٹی کی عاملہ کی فہرست دیتے ہیں اْس کو اوقاف منظوری دیتی ہے۔ مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہو اس لئے یہ پوائنٹ منسوخ کیا جائے۔ اس طرح کے مطالبہ پرمبنی محضر دیا گیا۔ کمشنر مہیش کمار ڈویفوڑے نے اس پر فیصلہ لینے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے ذمہ د اران مسجد کے امام و خطیب مفتی ایوب قاسمی، نائب امام محمد ریاض، موذن ابراھیم کے علاوہ توفیق حسین، فاروق عمرکھیڑی، عبدالمختار عابد وغیرہ موجود تھے۔