حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی حدود میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں تین کمسن لڑکے غرقاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ نانک رام گوڑہ علاقہ میں واقع پٹیل کنٹہ میں آج تین بجے لڑکے تیراکی کی غرض سے پٹیل کنٹہ گئے تھے اور ایک کے بعد دیگر تینوں پانی میں غرقاب ہوگئے۔ اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقام واردات پہنچ کر تین لڑکوں کی نعشوں کو پٹیل کنٹہ سے برآمد کرلیا جن کی شناخت 15 سالہ شہباز، 12 سالہ دیپک اور 13 سالہ پون کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع