ابھیودیا اسٹامپ وینڈرس ویلفیر اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس
کھمم ۔شہر اور ضلع بھر میں لاک ڈائون کے بعد نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس فروخت کرنے والوں کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی۔ آج ابھیودیا اسٹامپ وینڈرس ولفیر اسوسیئشن کے صدر محمد عبدالحمید نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ بالخصوص یل آر یس کے لازم ہونے کے بعد نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس کی ریاست تلنگانہ میں قلت چر رہی ہے، اور اس پیشے سے کھمم ضلع میں 400خاندان وابستہ ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس وینڈرس کو ای چلان بننے کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہدایات جاری کیگئی۔ تمام اسٹامپ پیپر وینڈر ای چالان بھرنے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوئے ہے ، مگر ای چلان کا سائٹ نہیں کھل رہا ہیں جس کی وجہ سے کھمم ضلع میں نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپر وینڈرس کو کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہیں۔ انہونے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اس پیشے سے مستقر کھمم اور ضلع بھر میں کئی افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ پچھلے 2ماہ سے اسٹامپ پیپرس کی دستیابی اور فروخت نہ ہونے پر معاشی حالت انتہائی ابتر ہے۔ ماہ رواں 7ڈسمبر کو ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق ، و ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے دورہ کھمم کے موقع پر نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپر وینڈرس نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کو ملاقات کرتے ہوئے ایک یاد داشت بھی پیش کی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ اس پیشے سے وابستہ افراد کافی پریشان ہے ریاستی حکومت اس سلسلہ میں فوری کاروائی کرتے ہوئے نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپر وینڈرس کیلئے راحت فراہم کریں ۔ انہون مزید کہا کہ اس پیشے سے 400خاندانوں کا ضلع بھر میں روزگار چلتا ہے ۔ لہذا ریاستی حکومت اس سلسلہ میں فوری کاروائی کرتے ہوئے نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس کی فروخت کیلئے آسان بنائیں۔ اس موقع پر ابھیودیا اسٹامپ وینڈرس ولفیر اسوسیئشن جنرل سیکریٹری فیض الدین ، نائب صدر کے کوٹیشور رائو، پی پرساد، وجے کمار، شہزادی ، راشد موجود تھے۔