ماسکو : روسی مخالف رہنما اور صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو مزید نو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔خبر کے مطابق،اس اقدام پر امریکہ اور یورپی یونین نے شدید تنقید کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اسے ایک شرمناک فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناوالنی کو خاموش کرانے کی ایک اور کوشش ہے۔دوسری جانب، پورپی یونین کے خارجہ پالیسی امور کے نگران عہدیدارجوزف بوریل نے اسے سیاسی محرکات کی بنا پر کیا گیا عدالتی فیصلہ قرار دیا ہے۔یورپی یونین نے ایک بار پھر روس سے ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل برلن میں جرمن حکومت نے بھی کہا تھا کہ ناوالنی کے خلاف اس نئے فیصلے کا کوئی جواز نہیں۔