ماسکو: روس میں حزب اختلاف کے رہنما اور صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کیخلاف عائد کردہ الزامات میں منگل کوعدالتی فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔ خدشہ ہیکہ انہیں کئی برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ روسی محکمہ انصاف نے ناوالنی کو پہلے سے سنائی گئی معطل سزا کو سزائے قید میں بدل دینے کی درخواست بھی کر رکھی ہے۔ حکام کا الزام ہیکہ 44 سالہ ناوالنی معطل سزائے قید کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ اس درخواست کو ریاستی دفتر استغاثہ کی حمایت حاصل ہے۔ ناوالنی کے وکیل کے مطابق اگر ماسکو کی عدالت نے یہ درخواست منظور کر لی، تو ناوالنی کو ڈھائی سال قید کی سزا کاٹنا ہو گی۔ یورپی یونین اس اقدام کو کریملن کے ناقد ناوالنی کی زبان بند رکھنے کی کوشش سمجھتی ہے۔