ماسکو: روس میں پارلیمانی انتخابات کے آغاز پر اپوزیشن نے منظم انتخابی بدعنوانی سے خبردار کیا ہے۔ جیل میں قید کریملن کے ناقد اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کے ایک ترجمان نے ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ کے نئے آپشن کو ’انتہائی نامعقول عمل‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ آن لائن ووٹنگ کے نتائج کی تصدیق ممکن نہیں۔ روس میں 3روزہ انتخابات کا عمل اتوار کواختتام کو پہنچے گا۔ دنیا کے اس سب سے بڑے ملک میں اہل ووٹرز ملکی پارلیمان دوما کیلئے 450 ارکان کا انتخاب کریں گے۔ ناوالنی کے حامیوں کو ان انتخابات میں بطور امیدوار بھی شامل نہیں ہونے دیا گیا۔