ناوالنی کے موضوع پر سلامتی کونسل کاممکنہ اجلاس

   

جنیوا : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اگلے ہفتے روس میں قید اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کے حوالے سے اجلاس منعقد کرنے والی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس موضوع پر اجلاس ماسکو کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کو شامی جنگ کے حوالے سے ماہانہ بات چیت کے بعد سلامتی کونسل الیکسی ناوالنی کے موضوع پر بھی بات چیت کرے گی۔ ایک سفارتی ذریعے کے مطابق اس اجلاس کا موضوع گزشتہ برس ناوالنی کو زہر دے کر ہلاک کرنے کی کوشش سے متعلق ہو گا، تاہم کونسل کے ارکان روس میں ناوالنی کی قید پر بھی ممکنہ طور پر بات چیت کریں گے۔