انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو سے رجوع کرنے پر کہا ہے کہ ناٹوایک سلامتی کا ادارہ ہے نہ کہدہشت گردوںکی پناہ گاہ ہے۔ صدراردغان اور وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے گزشتہ روز انقرہ میں واقع ایوان صدر میں بالمشافہ اور بین الوفود ملاقاتیں کرنے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدراردغان نے سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو سے رجوع کرنے پر کہا کہ ناٹو ایک سلامتی کا ادارہ ہے نہ کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ، اس وقت سویڈن پی کیکے ،پی وائی ڈی اور پی وائی جی جیسی دپشت گردتنظیموں کا سہارا بنا ہوا ہے حتی انہیں اپنی پارلیمان میں جگہ بھی دے رہا ہے ،ان کی اس موجودگی اور اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر پولیس کی نگرانی میں دہشت گردتنظیم کی تشہیرکرنے اور دہشت گردوںکو سرکاری ٹی وی چینلز پر لانے کا سلسلہ اگر جاری رہا تو انہیں ہماری مخالفت کا سامنا کرنا ہی ہوگا۔