ناٹونے 8روسی سفارت کاروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

   

برسلز : مغربی دفاعی اتحاد ناٹونے آٹھ روسی سفارت کاروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ یہ اہلکار ناٹو میں ماسکو کے نمائندہ مشن کا حصہ ہیں۔ ناٹونے الزام عائد کیا ہے کہ یہ اہلکار روسی خفیہ سروس کے افسران ہیں۔ علاوہ ازیں ناٹونے اپنے ہاں روسی نمائندوں کی مجموعی منظور شدہ تعداد آئندہ مزید کم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیٹو روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ناٹو اتحاد اور روس کے تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں، جب2018 میں برطانیہ میں روس کے ایک سابق خفیہ ایجنٹ کو اعصابی زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔