ناٹو فوجی سربراہی اجلاس، اہم موضوعات پرغور

   

برسلز : ناٹو کے فوجی سربراہی اجلاس کا اجلاس برسلز میں ہوا۔ دو روز جاری اجلاس میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گوراک نے شرکت کی۔ اجلاس کی نشست میں ناٹو کی دفاعی استعداد میں اضافہ اور دفاعی لحاظ سے بعض منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں روس۔ یوکرینی جنگ کی تازہ صورتحال اور ناٹو کا یوکرین سے تعاون بھی زیر غور لایا گیا۔فروری میں ہونے والے دفاعی وزرا کے اجلاس سے قبل سال رواں کے دوران ہونے والی فوجی مشقوں کا موضوع بھی اس سربراہی اجلاس میں زیر بحث ہے۔ اجلاس کی کل کی نشست میں ناٹو کے سیکریٹری جنرل ڑانز اسٹولٹن برگ رکن ممالک کے فوجی سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔