ناٹو میں سویڈن کی رکنیت کا بل ترک پارلیمان میں منظور

   

انقرہ : سویڈش وزیراعظم اوولف کرسٹرسن نے ترک پارلیمان سے سویڈن کیلیے نیٹو رکنیت کی منظوری کا خیر مقدم کرتیہوئے کہا ہے کہ اب ہم حتمی رکنی عمل کے کافی نزدیک آ چکے ہیں۔ سویڈش وزیراعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ترک پارلیمان کے فیصلے کے بعد مکمل رکنیت کا عمل تیز ہو جائے گا،ہم ترک پارلیمان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ترک پارلیمان کا ہمارے حق میں فیصلہ قابل ستائش ہے،ہمیں امید ہے کہ صدر ایردوان اس بل پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد سویڈن ناٹوکا ایک با وقار،قابل بھروسہ اور پرعزم رکن ملک بن جائے گا ، ہم ترکیہ کے ساتھانسداددہشت گردی کے تحت مزید تعاون کو یقینی بنائیں گے۔
یوکرینی جنگی قیدیوں کو لیجانے والا روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ
ماسکو : روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سرحدی علاقے بلگورود میں گر کر تباہ ہوا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت 74 افراد سوار تھے۔تاہم روسی حکام کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔