برسلز : امریکی زیر قیادت یوکرین کے یک جہتی رابطہ گروپ نے ناٹوکے اجلاس میں یوکرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ناٹوکے مطابق، گزشتہ روز ناٹوکے وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل ناٹوکمان گاہ میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی زیر میزبانی اجلاس میں 45 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ناٹوکے سیکریٹری جنرل ڑانز اسٹولٹن برگ اور یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف کے بھی اس شرکت کردہ اجلاس میں یوکرین کیلئے عسکری امداد کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کیلئے غور کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اتحادی ممالک کے امداد سے متعلق اعلانات خوش آئند ہیں،ناٹوممالک کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے بھاری اسلحہ اور طویل المسافت نظاموں سمیت دیگر عسکری سازو سامان کی ترسیل جاری رکھیں گے۔