ناٹو کی ترکی سے جنگ ختم کرنے میں مدد کی درخواست

   

انقرہ : آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین بدستور جنگ اور ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت نے دنیا بھر کے ممالک کے مابین تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ اس وجہ سے ناٹو کے رکن ہونے کے ناطے ترکی سے ناٹو نے جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔پیر کی صبح ناگورنو کاراباخ کے معاملے میں آرمینیا اور آزربائیجان کی افواج کے مابین لڑائی دوبارہ شروع ہوئی اور دونوں فریق نے ایک دوسرے پر حملے شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔آرمینیائی فوجی عہدیداروں نے پیر کے روز میزائل حملوں میں ناگورنو کاراباخ کے دارالحکومت اسٹیپنکارت کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ آذربائیجان میں ہے لیکن سنہ 1994 میں علیحدگی پسندی کے خاتمے کے بعد سے آرمینیا کی حمایت یافتہ نسلی آرمینیائی فوج کے کنٹرول میں ہے۔حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ناٹو نے اس میں دخل اندازی ضروری سمجھا اور ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں جا کر ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جنگ پر ختم کرنے کی اپیل کی۔