برسلز : مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے رکن 30ممالک کے وزرائے دفاع برسلز میں ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے،جس میں روس کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ مزاحمت اور دفاعی صلاحیتوں میں بہتری لانے پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ افغانستان سے ناٹو کے لیے کام کرنے والے عملے کے انخلا کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق اجلاس کے دوران ناٹو اتحاد جدید اسلحہ سازی اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اپنی حکمت عملی وضع کرے گا۔دوسری جانب ترک وزیر دفاع خلوصی اکار نے بھی ناٹو کے دفاعی وزرا اجلاس میں شرکت کی۔