ناپسندیدہ لڑکے سے محبت ‘ باپ نے لڑکی کاقتل کردیا

   

وشاکھاپٹنم 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایک افسوسناک واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کا قتل کردیا کیونکہ وہ ایک ایسے لڑکے سے محبت کرتی تھی جسے وہ پسند نہیں کرتا تھا ۔ یہ واقعہ وشاکھاپٹنم میں پیش آیا ۔ اس شخص نے ایک سیلفی ویڈیو میں تفصیل بتائی ۔ بعد ازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ دسویں کی طالبہ لکھیتا نے والد ورا پرساد سے کہا کہ وہ ایک لڑکے اروند سے محبت کرتی ہے ۔ لڑکی کو لڑکے کے ساتھ باہر گھومتے دیکھ کر ورا پرساد نے پولیس میں شکایت کی جس پر پولیس نے کونسلنگ بھی کی ۔ منع کرنے کے باوجود لکھیتا نے اروند کے ساتھ اپنا معاشقہ جاری رکھا ۔ برہم کر ورا پرساد نے اپنی لڑکی کا قتل کردیا ۔