ناچارم میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 25 جولائی (سیاست نیوز) ناچارم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت واقعہ ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ محمد جنید خان ساکن رگھویندرا کالونی پیٹ کے عارضہ سے دوچار تھا اور آج صبح سینٹ پیٹرس اسکول کے قریب مردہ پایا گیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ناچارم پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا۔