ناچارم پولیس نے ایک شخص کے خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا

   

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) ناچارام پولیس کی ٹیم نے آج ایک شہری کی جان بچالی جو خودکشی کی غرض سے عمارت کی بلندی پر چڑھ گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح 10.30 بجے پولیس ناچارم کو ڈائل 100 کے ذریعہ ایک فون کال حاصل ہوا اور پولیس اسٹیشن کی پٹرول ٹیم فوری طور پر کے ایل ریڈی نگر علاقہ پہونچ گئی اور فوری حرکت میں آتے ہوئے اس شخص کو اقدام خودکشی سے بچالیا جو گھریلو تنازعات سے شدید پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس ناچارم نے اس کی کونسلنگ کی اور اس کو بچالیا ۔