حیدرآباد۔28۔جنوری(سیاست نیوز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ناچارم میں واقع دہلی پبلک اسکول کو بم رکھنے کی دھمکی ملی۔ اسکول میں بم رکھنے کا ای ۔میل کیا گیا۔ اس سے قبل بھی بم رکھنے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ اسکول انتظامیہ نے فوراً اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس بم اسکواڈ کے ساتھ اسکول پہنچی اور اسکول کی تلاشی لی۔ بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے پورے اسکول کیمپس کی تلاشی لی جس کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ پولیس نے میل کی تفصیلات حاصل کر کے اسکی مکمل تحقیقات شروع کردی۔ ش