ناڈی میں 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور فجی کے صدر ولیم کاتونیورے نے چہارشنبہ کو ناڈی، فجی میں 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افتتاحی تقریب میں سیو وسیوو میں روایتی فجی کا خیرمقدم کیا گیا اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کے ساتھ ہندی زبان کی چھ کتابوں کا اجراء بھی ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ہندوستان اور فجی کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر انہیں روایتی سیوو سیوو استقبال سے مفتخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر صدر رتو ولیم کاٹونیورے کی موجودگی میں روایتی سیووسیوو کا استقبال کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے پوسٹ کیا کہ ہندوستان اور فجی کی صحت، امن اور خوشحالی کیلئے دعا کرنے کے بعد میں نے کاوا کا پہلا کپ لیا۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کہا کہ انہیں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے خوشی ہوئی، جو اس تقریب کیلئے فجی میں ہیں۔