تل ابیب: حماس کے اسرائیل پر حملے کے سلسلے میں 7اکتوبر 2023کی ناکامیوں پر اسرائیلی انٹلیجنس کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل ہارون حلیوا نے اپریل میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔چہارشنبہ کو ایک تقریب میں حلیوا نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ملک کی ناکامی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ان میں سے کچھ کوتاہیوں کی ذمہ داری قبول کی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کور کی ناکامی میری غلطی تھی۔