ناکامیوں کو چھپانے زون کی تبدیلی کا ڈنکا

   

جگتیال میں یاور روڈ کی توسیع کا مطالبہ ، جیون ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال ۔کانگریس پارٹی سینئیر قاید و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے آج اپنی رہائش گاہ پر سابقہ بلدیہ چیر پرسن وجیا لکشمی اور پی سی سی آرگنایزنگ سیکریٹری بنڈہ شنکر اور دیگر قایدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے شہر جگتیال کی اہم شاہراہ اور روڈ کی توسیع کیلئے سابقہ کونسل میں 100 فٹ چوڑائی کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرکے حکومت کو رپورٹ روانہ کیے چار سال کا عرصہ ہورہا ہے ۔ آج تک کوئی فیصلہ نہیں لینے کا الزام لگایا اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلیے نیا زون کی تبدیلی کا ڈنکا بجائے کا الزام لگایا گیا ۔ جبکہ بلدیہ جگتیال پر ٹی آر یس برسر اقتدار میں آکر دوسال کا عرصہ ہو رہا انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیے اور دوسال قبل کے کویتا رکن پارلیمنٹ تھیں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے انکے مشورے سے ہی ہوئے ۔ اگر یاور روڈ کی توسیع کیلئے اسی وقت حکومت سے احکامات جاری کیے جاتے تو کویتا کا ہی نام ہوتا تھا ۔ انہوں نے یاور روڈ کی 100 فٹ توسیع اور توسیع کی زد میں آنے والے خانگی عمارتیں اور مکانات پر کیا فیصلہ لیا جایگا بتانے اور جس طرح سرکاری عمارتوں کو ہٹایا گیا ۔ اسی طرح خانگی عمارتوں کو بھی ہٹاکر یاور روڈ توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی بلدیہ کونسلر درگیہ کے علاوہ مکثر علی نہال یوتھ پریسیڈیننٹ اظہر ریاض اور دیگر موجود تھے۔