ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا کی خصوصی کلاسوں کی تنقیح اور خطاب
پداپلی۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت میں ناکام طلباء کیلئے قائم کردہ خصوصی جماعتوں سے مکمل طور پر مستفید ہوتے ہوئے صد فیصد نتائج حاصل کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے طلباء کو ہدایت دی۔ بروز پیر گوداوری کھنی کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونئر کالج میں طلباء کے لئے ، کندنا پلی کے جی بی وی میں طالبات کے لئے قائم کردہ دسویں جماعت کے خصوصی کلاسوں کی اچانک تنقیح کی۔ضلع کلکٹر نے مطلع کیا کہ ضلع کے سرکاری مدارس میں دسویں جماعت میں ناکام طلباء کے لئے 20 مئی تا 10 جون تک مفت طعام و قیام فراہم کرتے ہوئے لڑکوں کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونئر کالج میں، لڑکیوں کے لئے کندنا پلی کے جی بی وی میں خصوصی جماعتوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونئر کالج میں موجود لڑکوں سے ضلع کلکٹر نے تفصیلات دریافت کیں۔ 14 تا 22 جون تک حکومت نے دسویں جماعت کے سپلمنٹری امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زیر دستیاب 20 دنوں میں منصوبہ بندی سے مکمل توجہ کے ساتھ پڑھتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی۔ ضلع کلکٹر نے طلباء کو ہدایت دی۔ طلباء کو خصوصی جماعتوں سے استفادہ کرتے ہوئے صد فیصد کامیابی حاصل کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں ضلع کلکٹر نے کندنا پلی کے جی بی وی میں لڑکیوں کے لیے فراہم کی گئی خصوصی کلاسوں کا معائنہ کیا اور طالبات کو کئی تجاویز دیں۔ اساتذہ کو صد فیصد نتائج کے ہدف کے لیے کوشاں رہنیاور طلبہ کو دستیاب سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے کامیاب ہونے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ اس دورے کے دوران، ضلع کلکٹر کے ساتھ ضلع ایجوکیشن آفیسر مادھوی، T.M.R.J.C بوائز کالج پرنسپل مرزا سراج بیگ، ڈپٹی وارڈن محمداسماعیل، متعلقہ افسران و دیگر موجود تھے۔