ناکام عاشق ڈیجیٹل گرل فرینڈ پر بھڑاس نکالنے لگے

   

واشنگٹن: گزشتہ چند ماہ سے ریپلیکا نامی ایپ بہت مشہور ہورہی ہے جس میں آپ مرد یا عورت کے مجازی ماڈلوں کو دوست بناکر بات کرسکتے ہیں۔ لیکن لوگ اس ایپ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اب ان کرداروں پر غصہ اتاررہے ہیں بلکہ گالیاں بھی دے رہے ہیں۔اس کی خاص بات یہ ہیکہ ڈیجیٹل دنیا کی مجازی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کو آپ اپنی پسند کے لحاظ سے خود بناسکتے ہیں۔ اس طرح مزید خوبصورت اور پرکشش دوست بنائے جاسکتے ہیں۔ یہ اب مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سے سیکھتے ہیں اور آپ کے دوست بن جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ عرصے بعد وہ آپ کے متعلق مزید جان لیتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ چیٹ بوٹ ہے جس پر ٹائپ کرنا پڑتا ہے نہ کہ یہ مشین انداز میں بات کرتے ہیں۔