ناکہ بندی:کرناٹک اورکیرالا کے درمیان تنازعہ کا تصفیہ، کیس بند

   

نئی دہلی۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کوروناوائرس ‘کووڈ ۔19‘ کے بڑھتے پھیلاؤ کے سلسلے میں جاری ملک بھر لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرناٹک حکومت کی جانب سے کیرالا سے متصل سرحد سیل کر دیئے جانے کے معاملے کی سماعت منگل کے روز اس وقت بند کر دی جب اسے بتایا گیا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعہ کا تصفیہ ہو گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ مرکز کی مداخلت کے بعد دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعہ ختم ہو گیا ہے۔